صحافی پر حملہ؛ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا اعتراف جرم

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Armaghan booked in new case for allegedly attacking journalist
FILE PHOTO

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے معاملے کا عبوری چالان پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ 19 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق، ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں تھا اور اس نے صحافی ندیم احمد خان کو روک کر ان سے تلخ کلامی کی۔ اس کے بعد ارمغان نے صحافی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

تحقیقات کے دوران ارمغان نے اپنے اس فعل کا اعتراف کیا اور عدالت کو بتایا کہ اس کا ارادہ صحافی کو ہلاک کرنے کا تھا۔ مقدمے میں مدعی نے بھی ارمغان کی شناخت کی ہے۔

پراسیکیوشن نے چالان میں آٹھ سے زائد گواہوں کے بیانات شامل کیے ہیں۔ عدالت نے عبوری چالان کو منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 15 کو منتقل کر دیا ہے تاکہ اس پر آگے کارروائی ہو سکے۔

Related Posts