عمران خان پر حملے کے کیس میں پیشرفت، وزیر آباد سے ایک اور ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی، وزیر آباد سے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان حملہ کیس میں ایک اور ملزم گرفتار ہوا ہے۔ پولیس نے کیس پر تفتیش کے دوران وزیر آباد سے ایک اور شخص کو حراست میں لیا جو مبینہ حملہ آور نوید کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ملزم نوید کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوید نے اپنی موٹر سائیکل گرفتار ملزم کی دکان پر کھڑی کی جس کے بعد حملہ کیا گیا۔ نوید موٹر سائیکل پر ہی دکان تک پہنچا اور موٹرسائیکل پارک کرنے کے بعد پیدل ہی لانگ مارچ میں جا پہنچا۔

مرکزی ملزم نوید نے ریلی میں پہنچنے کے بعد زیادہ دیر انتظار نہیں کیا اور عمران خان کو کنٹینر پر دیکھتے ہی حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں  گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے پستول فراہم کیا تھا۔

گزشتہ روز عمران خان حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید کی نشاندہی پر ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض نوید کو پستول اور گولیاں بیچیں۔

Related Posts