لاہور: انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کرنے کے الزام پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے الزام پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سماعت کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقصود چپڑاسی کی پراسرار موت، پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا