فخر زمان کو کس نمبر پر کھلانا چاہئے؟شاہد آفریدی نے تجویز پیش کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخر زمان کو کس نمبر پر کھلانا چاہئے؟شاہد آفریدی نے تجویز پیش کردی
فخر زمان کو کس نمبر پر کھلانا چاہئے؟شاہد آفریدی نے تجویز پیش کردی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، بوم بوم آفریدی نے شعیب ملک اور فخر زمان کے حوالے سے اپنی تجویز پیش کی ہے۔

شاہد آفریدی کا نجی چینل کو دیئے گئے انٹریو میں کہنا تھا کہ فخر زمان پاکستان کا اثاثہ ہے، اسے بٹھانا کسی طور پر مناسب نہیں۔

لا لا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فخر ایک ایسا کھلاڑی ہے جسے بٹھایا جائے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بابر او رضوان کی طرح پاکستان کے کسی کھلاڑی میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی واپسی سے بابر اعظم اور مینجمنٹ کا شان مسعود اور آصف علی کے مقابلے میں فخر پر اعتماد زیادہ ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ فخر کے لیے شان مسعود اور آصف علی میں سے کسی ایک کو بٹھایا جا سکتا ہے، فخر زمان اگر فٹ ہے تو اسے اوپنر کے طور پر بھیجا جا سکتاہے، اگر اوپنر نہ بھی بھیجاجائے تو تیسرے نمبر پر بھیجاجاسکتا ہے۔

جارحانہ بلے باز نے کہا کہ اب فخر لوگوں کو یاد آرہا ہے، میرے بارے میں بھی لوگ یہی کہتے ہیں کہ میں فٹ ہوں اور کھیل سکتا ہوں لیکن میں ان کو منع کر دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ کا آغاز، نمیبیا نے سری لنکا کو 164رنز کا ہدف دے دیا

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب مینجمنٹ نئے لڑکوں کو چانس دیتی ہے اور وہ پرفارم نہیں کرپاتے تو پرانے ہی لڑکے یاد آتے ہیں جیسے آج بھی لوگوں کو شعیب ملک یاد آتا ہے کیونکہ کوئی پرفارم نہیں کر رہا اور ہمیں شعیب ملک ہی اچھا لگ رہا ہے۔

Related Posts