آذربائیجان اورآرمینیا کی افواج میں جھڑپیں جاری، درجنوں افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آذری فوج سے تازہ جھڑپیں،آرمینیا کے مزید 51فوجی ہلاک
آذری فوج سے تازہ جھڑپیں،آرمینیا کے مزید 51فوجی ہلاک

باکو: آذربائیجان اورآرمینیا کی افواج کے درمیان تیسرے روز بھی جھڑپیں جاری، درجنوں افراد جان سے گئے، سیکڑوں زخمی، متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان متنازع ریجن نگارنوکاراباخ میں جھڑپوں کاسلسلہ تیسرے روزبھی جاری ہے، متنازع ریجن میں جھڑپوں میں 95 افراد ہلاک،200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

آزربائیجانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نگارنو کاراباخ ریجن میں رات بھر جھڑپیں جاری رہیں۔ اتوار سے جاری جھڑپوں میں کاراباخ ریجن کے 84 علیحدگی پسند ہلاک ہوئے جبکہ آج ہلاک ہونے والوں میں آزربائیجان کے 9 اور آرمینیا کے2 شہری شامل

واضح رہے کہ پاکستان دفتر خارجہ نے آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر عبداللہ عبد اللہ

پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ جنگ میں پاکستان برادر اسلامی ملک آذربائیجان کا ساتھ دیگا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی آذربائیجان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts