دمشق:شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث جیل میں قید تقریباً 20داعش کے دہشت گرد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد قیدیوں نے بغاوت کر دی اور کم از کم 20 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی سرحد کے قریب راجو نامی قصبے میں موجود ملٹری پولیس کی جیل میں تقریباً دو ہزار قیدی تھے، جن میں 13 سو کے قریب مبینہ طور پر داعش کے جنگجو تھے۔اس جیل میں کرد فورسز کے جنگجو بھی قید تھے۔
راجو جیل جو ترکیہ کے حامی دھڑوں کے زیر کنٹرول ہے، کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’زلزلہ آنے کے بعد راجو متاثر ہوا اور قیدیوں نے بغاوت شروع کر دی اور جیل کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا۔
مزید پڑھیں:ترکی، زلزلے کے بعد ”اشتعال انگیز” سوشل میڈیا پوسٹس پر چار افراد گرفتار
تقریباً 20 قیدی فرار ہو گئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داعش کے جنگجو تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 7.8 شدت کے زلزلے، جس کے بعد خطے میں درجنوں آفٹر شاکس آئے جس نے جیل کو نقصان پہنچایا اور دیواروں اور دروازوں میں شگاف پڑ گئے۔