کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپتال کے نزدیک زور دھماکہ ہوا، جس کے باعث 19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دھماکہ سردار محمد داؤد خان اسپتال کے قریب ہوا جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں، جس کے بعد ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔
طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان نے دھماکہ کے حوالے سے بتایا کہ اسپتال کے داخلی راستے پر دو دھماکے ہوئے،دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے،جبکہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کابل پر ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت، امریکا نے معاوضے کی پیشکش کردی