سعودی عرب میں شدید گرمی، 19 عازمین حج انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

550 pilgrims died due to intense heat during Hajj

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب میں حج کے دوران 19 عازمین انتقال کرگئے، حکومت نے اموات کی تصدیق کردی ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران 14 اردنی عازمین کا انتقال ہوگیا اور 17 عازمین لاپتہ ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے کہا ہے کہ “اس سال حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں اب تک پانچ ایرانی زائرین انتقال کرچکے ہیں۔سعودی عرب نے ہلاکتوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

اس سال دوران حج میں تقریباً 1.8 ملین مسلمان حصہ لے رہے ہیں جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے بڑھ چکا ہے ۔سعودی حکام نے گرمی کی شدت سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال سعودی عرب میں شدید گرمی کے پیش نظر عازمین کو گرمی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے تھے کیونکہ گزشتہ سال کے حج کے دوران تقریباً 240 افراد کی موت ہوئی تھی۔اس سال اب تک 19اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts