سال 2024 کے اختتام پر دنیا بھر کے نجومیوں نے 2025 کے بارے میں پیش گوئیاں شروع کردی ہیں، پاکستان کی معروف نجومی سامعہ خان نے ایک دعویٰ کیا ہے جس میں پاکستان کے آئندہ وزیراعظم کے بارے میں اشارہ دیا گیا ہے۔
سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم بن سکتے ہیں اور اسی سال ان کی شادی بھی متوقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام “خبر” میں بات کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن، اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ستارے اس وقت بہت مضبوط ہیں تاہم عمران خان کی ازدواجی زندگی ان کے لیے موزوں نہیں رہی۔
وزیر اعظم نے ملکی ترقی کیلئے قومی اقصادی پلان ”اڑان پاکستان پروگرام“ کا افتتاح کردیا
انہوں نے مزید بتایا کہ 2023 میں پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان تنہائی کا شکار ہوں گے، جو 12 جنوری 2024 سے ختم ہونا شروع ہو جائے گی اور 10 فروری 2025 تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
سامعہ خان نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کے سیاسی ستارے بہت مضبوط ہیں اور 2025 میں انہیں انعام ملنے کا امکان ہے۔ وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں اور شادی بھی کر سکتے ہیں۔یہ پیش گوئیاں عوام میں تجسس اور بحث کا باعث بنی ہیں، جو مستقبل کے سیاسی حالات پر روشنی ڈالتی ہیں۔