عاصمہ رانی قتل کیس، والد نے مجرم مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصمہ رانی قتل کیس، والد نے مجرم مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا
عاصمہ رانی قتل کیس، والد نے مجرم مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا

لکی مروت: 3 سال قبل قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد نے بیٹی کے قاتل مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا ہے۔

عاصمہ رانی کے آبائی شہر سرائے نورنگ میں فریقین کے درمیان صلح کے لیے جرگہ ہوا جس میں دونوں قبیلوں کے بڑے بزرگوں اور مشران نے شرکت کی۔

قتل ہونے والی لڑکی عاصمہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجاہد آفریدی خاندان کی معافی قبول ہے، ہمارا مقصد ملزم کو مجرم ثابت کرنا تھا جو پورا ہو گیا ہے۔

عاصمہ رانی کے والد کا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا کی خاطر مجاہد آفریدی کو معاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ مجاہد آفریدی نے 2018 میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کر دیا تھا۔ مجاہد آفریدی واقعے کے فوری بعد دبئی فرار ہو گیا تھا، جسے حکومتی کوششوں کے نتیجے میں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو موت کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے 1100 ارب روپے کے کراچی پیکج کی پہلی برسی گزر گئی، حافظ نعیم الرحمان

Related Posts