اسلام آباد:عوامی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی نژاد عاصمہ اشرف کو فرانس کے اہم سول ایوارڈ سے نواز ا گیا۔
پاکستانی نژاد خاتون عاصمہ اشرف کو عوامی خدمات کے اعتراف میں فرانس کا اہم سول ایوارڈ ملنا پاکستان اور بیرون ملک رہائش پذیر ہم وطنوں کے لئے قابل فخر بات ہے۔
تین سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ فرانس آنے والی اس با ہمت خاتون نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 11 مختلف ممالک کی خواتین کے تعاون سے سال 1997 میں عوامی خدمت بالخصوص خواتین کے معاملات میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے روزگار کیلئے فرانس آنے والوں کو مقامی زبان سکھانے، انھیں مقامی قوانین سے روشناس کرانے، خواتین کے ساتھ ہونی والی ظلم زیادتی کی صورت میں مدد فراہم کرنے اور امیگریشن قوانین کے تحت خاندانوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا