عسکری پارک2ہفتوں میں کےایم سی کےحوالےکرنےکاحکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سپریم کورٹ رجسٹری میں آج عسکری پارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،اس دوران عدالت نے حکم دیا کہ عسکری پارک کو2ہفتوں میں کے ایم سی کے حوالےکیاجائے۔

دوران پارک ایڈمنسٹریٹر عدالت پیش ہوئے،وکیل کور فائیو نے عدالت کو بتایا کہ 2005 میں معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت 99 سال کی لیز ہوئی ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری دفاع نے جو رپورٹ واپس لی وہ آپ دوبارہ پیش کر رہے ہیں جبکہ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیےکہ آپ لوگ ملک کیلئے جانیں بھی دے رہے ہیں ہم آپ کی قدر کرتے ہیں لیکن ہم آپ کو حکم دے رہے ہیں کہ جس کی زمین ہے اسے واپس کر دیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اس لئے پارک دیا تھا کہ کوئی اور قبضہ نہ کر لے لیکن آپ کے ہوتے ہوئے 38 دکانیں بنی ہوئی ہیں اورخود آپ نے تسلیم کیا کہ شادی ہال چل رہا ہے ، وہاں جھولے چل رہے ہیں ، بچے گر کر مر رہے ہیں ، ایسے جھولے لگائے ہیں وہاں؟

یہ بھی پڑھیں:نسلہ ٹاور،بلڈنگ پلان کی منظوری دینےوالےافسران کیخلاف کارروائی کاحکم

دوسری جانب عدالت نےکہا کہ پارک میں جھولے وغیرہ کے ایم سی اپنے لگائے اوران کے واپس کر دیں اور اس کے ساتھ ساتھ کے ایم سی شادی ہال اور دکانیں بھی مسمار کرائے ۔

Related Posts