فلسطینی نژاد امریکی سماجی رہنما گلوکار عاصم اظہر کے مداح نکلے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینی نژاد امریکی سماجی رہنما گلوکار عاصم اظہر کے مداح نکلے
فلسطینی نژاد امریکی سماجی رہنما گلوکار عاصم اظہر کے مداح نکلے

دیگر بین الاقوامی شخصیات کی طرح فلسطینی نشاد امریکی سماجی رہنما صبحی طٰہٰ نے حال ہی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا مداح ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے تیرا وہ پیار گایا جسے فلسطینی نژاد امریکی سماجی رہنما نے بے حد پسند کیا جس کا اظہار سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں کیا گیا ہے۔ 

صبحی طٰہٰ نے اپنی ایک ویڈیو میں گلوکار عاصم اظہر کا ایک گیت گایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ یہ گیت انہوں نے اپنے ایک مداح کے سوال پر گایا۔ پوچھا گیا تھا کہ آپ کا پسندیدہ دیسی گیت کون سا ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس سوال کے ردِ عمل میں سماجی رہنما نے عاصم اظہر کا گیت گانا شروع کردیا جسے ان کے پاکستانی معتقدین (فالوورز) نے بے حد سراہا۔ سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی گلوکار کا گیت گانے پر ان کی بے حد تعریف کی اور بعض نے گانے کو اپنا پسندیدہ گیت بھی قرار دیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی خالہ اور پاکستانی نژاد سابق صحافی دردانہ انصاری برطانوی رائل نیوی کی پہلی مسلم کپتان بن گئی ہیں۔

 برطانوی رائل نیوی کی اعزازی عہدیدار دردانہ انصاری کو پہلی مسلم خاتون اعزازی کپتان کا عہدہ دے دیا گیا۔ عاصم اظہر نے اس خوشی کے موقعے پر گزشتہ ماہ 13جولائی کے روز اپنی خالہ کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر کی خالہ دردانہ انصاری رائل نیوی کی پہلی مسلم کپتان بن گئیں

Related Posts