کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری علاج کی غرض سے دبئی گئے تھے، جس کے باعث وہ ایک ماہ دبئی میں مقیم رہے۔
گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ دبئی میں سابق صدر کی سرجری کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:ملک بچانا ہے تو عدالتی حکم ماننا ہوگا، زلمے خیل زاد
تاہم بعد میں اس کی تردید کی گئی تھی کہ سابق صدر نے دبئی میں قیام کے دوران اپنا چیک اپ کرایا، آصف علی زرداری کی سرجری نہیں ہوئی، نہ ہی وہ اسپتال میں داخل ہوئے۔