سابق صدر آصف زرداری کی دبئی سے لاہور آمد، آج پریس کانفرنس کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ شہدائے پولیس
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے لاہور پہنچ گئے، آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ شریک چیئرمین آصف زرداری آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقدمات جھوٹے، عمران خان کا جے آئی ٹی کو جواب جمع

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پی ٹی آئی رہنماؤں کی پی پی پی میں شمولیت کے موقعے پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ پریس کانفرنس رات 8 بجے بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، حسن مرتضیٰ اور رانا فاروق سمیت دیگر متعدد پیپلز پارٹی قائدین شریک ہوں گے۔ آصف زرداری پی پی پی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا کہ ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔بس بہت ہوگیا۔ غیر ملکی ایجنٹ کی تقریر سننے کے بعد کوئی محبِ وطن اس کی پیروی کا نہیں سوچ سکتا۔ 

 

Related Posts