تحریکِ عدم اعتماد پرتیاری مکمل ہے،آصف زرداری کی فضل الرحمان کویقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد پر تیاری مکمل،آصف زرداری کی فضل الرحمان کو یقین دہانی
تحریکِ عدم اعتماد پر تیاری مکمل،آصف زرداری کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد پر تیاری مکمل ہے، حکومتی اراکین بھی رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اتحادی حکومت سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جاوید لطیف کا تحریکِ عدم اعتماد پر 90 حکومتی اراکین کی حمایت کا دعویٰ

دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے مابین ملاقات کے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے بات چیت کے دوران کہا کہ وقت آگیا ہ کہ نااہل اور نالائق حکمران چلے جائیں۔ لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آگئے۔سیلیکٹیڈ حکومت اعتماد کھو چکی ہے۔ 

پیر کے روز دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت گرانے کیلئے تحریکِ عدم اعتماد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر میدان میں اترے گی۔

Related Posts