ایشین گیمز اسکواش، بھارت کو شکست دیکر پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانگژو: ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں پاکستان نےبھارت کو دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

چین میں جاری ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا، پہلے معرکے کیلئے پاکستان کے نور زمان اور بھارت کے ابھے سنگھ آمنے سامنے آئے۔ 51 منٹ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ نور زمان نے تین ایک سے جیتا، ان کی کامیابی کا اسکور 8-11، 12-10، 8-11 اور 8-11 رہا۔

دوسرے معرکے میں عاصم خان اور ساروو گھوشال آمنے سامنے تھے، اس میچ میں بھارتی پلیئر نے پاکستان کے عاصم کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی ٹیم کا بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال، کھلاڑی بھارتی انتظامات کے گن گانے لگے

عاصم کے خلاف ساروو کی فتح کے ساتھ مقابلہ ایک ایک سے برابر ہوا، جس کے بعد فیصلہ کن معرکے میں ناصر اقبال نے مہیش منگونکر کو شکست دی۔

ناصر اور مہیش کے درمیان میچ 58 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی پلیئر نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔ فیصلہ کن معرے میں ناصر کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13، 11-9 اور 8-11 رہا۔

قبل ازیں پاکستان نے آج سنگاپور کو بھی تین صفر سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز پاکستان نے نیپال اور قطر کے خلاف مقابلے جیتے تھے۔ آخری گروپ میچ میں پاکستان جمعرات کو کویت سے مقابلہ کرے گا۔

Related Posts