ایشین گیمز ہاکی، جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

پیر کو جاپان نے پاکستان کو گروپ کے آخری میچ میں دو کے مقابلے میں تین گولوں سے ہرایا۔ اس کے ساتھ ہی ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کا سفر بھی احتتام پذیر ہوا۔

جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی ختم ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے سٹرائیکر ارشد لیاقت نے کھیل کے پانچویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے  ٹیم کو برتری دلائی جو جاپان کے کھلاڑی کائیٹو ٹاناکا نے کھیل کے چھٹے منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور کر کے پاکستان کی برتری کا خاتمہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان کی پاکستان میں بھی زلزلے کی پیشگوئی

جاپان کی جانب سے کھیل کے 17 ویں منٹ میں فیلڈ گول  کے ذریعے دوسرا اور 28 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے تیسرا گول سکور کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا گول ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے سکور کیا۔ پاکستان کو تین پینلٹی کارنرز ملے جس میں سے ایک پر گول سکور کیا گیا۔

جاپان کو تین پینلٹی کارنر ملے جس میں سے دو پینلٹی کارنر پر گول سکور کرنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان پول اے میں تیسرے نمبر پر رہا۔

میچ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے امید ہے کہ ہر کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ آج جاپان کی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

خیال رہے دو روز قبل انڈیا کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انڈیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی تھی۔

گروپ اے سے جاپان اور انڈیا کے سیمی فائنل لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12 ٹیمیں شریک ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں گروپ اے میں جبکہ کوریا، ملائشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

Related Posts