ایشیا کپ: سپر 4 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے ہرادیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایشیا کپ: سپر 4 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے ہرادیا
ایشیا کپ: سپر 4 کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے ہرادیا

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ کولمبو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے اپنے باؤلرز کی بدولت ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پہلی فتح حاصل کی۔ آج ایشیا کپ میں 2012 کے بعد پہلی بار ہندوستان کے خلاف بنگلہ دیش کی پہلی فتح بھی تھی۔

کولمبو میں اتوار (17 ستمبر) کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

ہندوستان کی ابتداء میں 266 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ان کا ٹاپ آرڈر جلدی آؤٹ ہوگیا تھا۔

کپتان روہت شرما اننگز کی دوسری گیند پر ڈیبیو کرنے والے تنظیم حسن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور ان کی وکٹ گرنے کے فوراً بعد بھارت کے ڈیبیو کرنے والے تلک ورما بھی چلتے بنے۔

جبکہ بنگلادیش کابھارت کے خلاف آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صفر پر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس کے بعد تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مہدی حسن میراز بھی 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ایسے میں کپتان شکیب الحسن اور توحید کے درمیان 101 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر شکیب 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخر میں ناصم احمد نے44 اور مہدی حسن نے 29 رنز بنائے، اس کے علاوہ تنظیم حسن نے بھی 14 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں:سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دونوں ٹیموں میں سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے 5 تبدیلیاں کی گئی،بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کوآرام کی وجہ سے نہیں کھلایا گیا۔

Related Posts