نام نہاد بھارتی صحافیوں کو پاکستانیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔اشوک سوائن

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ہوم: سویڈن میں درس و تدریس کے پیشے سے منسلک بھارتی پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ نام نہاد بھارتی صحافیوں کو پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر سے لیے گئے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کیے گئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارت کے نامور تجزیہ نگار پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارت کے نام نہاد مایہ ناز صحافیوں کو اپنے پاکستانی پڑوسیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو کی ویڈیو پاکستان میں بھی وائرل ہوئی۔ پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ بھارتی صحافیوں کوسیکھنا ہوگا ملک کے سب سے طاقتور افراد کا انٹرویو کیسے کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مریم نواز کا انٹرویو معروف ٹی وی میزبان و سینئر صحافی منصور علی خان نے کیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر طویل وقت تک بحث و تمحیص ہوئی۔

سوشل میڈیا پر انٹرویو کے کلپس وائرل ہو گئے جن میں 2010 اور 2011 ء میں مریم نواز کو تحفے میں ملنے والی گاڑی فروخت کرنے کے بارے میں سوال پوچھے گئے۔ مریم نواز نے کہا اس کو کاٹیں۔

ایک اور موقعے پر بھی مریم نواز نے ویڈیو کاٹنے کی درخواست کی۔ منصور علی خان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ انٹرویو کے دوران وہاں موجود 6 کے 6 کیمرے ہماری اپنی ٹیم کے تھے۔ 

Related Posts