دل کی تکلیف کا شکار اسد عمر کی طبیعت بہتر، ہسپتال سے ڈسچارج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد عمر
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: دل کی تکلیف کا شکار سابق وزیر اسد عمر کی طبیعت بہتر ہے، جنہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دل کی تکلیف میں مبتلا سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی تھی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسد عمر کیس کی سماعت کیلئے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت میں پیشی کے دوران  اسد عمر کی طبیعت بگڑ گئی۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر فوری طور پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔اسد عمر کے وکیل نے بھی دل کی تکلیف کی تصدیق کردی۔

تاہم کچھ ہی وقت کے بعد سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اسد عمر نے اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر ابھی عدالت میں ہی تھے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری پی آئی سی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی ہسپتال پہنچے تھے۔

Related Posts