حکومت کی قانون سازی نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے ہے۔اسد قیصر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد قیصر
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی قانون سازی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے ہے۔ ہم الیکشن پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ پر براہِ راست حملہ ہوا، قانون سازی پر بات کی جاسکتی ہے جس کا یہ وقت حکومت کی بدنیتی کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مولا بخش چانڈیو کے بھائی کا انتقال، پی پی رہنماؤں کی تعزیت

گفتگو کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھائے اور الیکشن کیلئے آمادہ ہو تو تحریکِ انصاف مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم حکومت وقت گزاری کی خواہش رکھتی ہے۔ الیکشن کی نہیں۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے آئینی ترمیم کیلئے بھی تیار ہیں تاہم ملک کا آئین خطرے سے دوچار ہے، اس کا تحفظ عدالتِ عظمیٰ کا فرض ہے۔ حکومت میں آگئے تو کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے تو واضح کیا کہ ان پر ہونے والا حملہ بھی معاف کردیا جائے گا۔ ہم نے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کی بات کی۔ آئی ایم ایف اور دیگر معاہدوں پر سیاست نہ کرنے کی بات بھی ہوئی۔ 

Related Posts