بھارتی فلم ڈرٹی پکچر کی اداکارہ آریا بینر جی کا انتقال، پوسٹ مارٹم سے قتل نہ ہونے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ آریا بینر جی کے انتقال کی وجہ قتل نہیں تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ
بھارتی اداکارہ آریا بینر جی کے انتقال کی وجہ قتل نہیں تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

مشہور و معروف بھارتی اداکارہ آریا بینر جی بھارت کے شہر کلکتہ میں واقع اپنے گھر میں پراسرار انداز میں مردہ پائی گئیں جن کے پوسٹ مارٹم سے قتل نہ کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آریا بینر کی عمر 33 برس تھی،  جو پنڈت نکھل بینر جی کے ہاں پیدا ہوئیں اور ڈرٹی پکچر نامی 2011ء کی بھارتی فلم میں شکیلا کے رول سے شہرت پائی۔آریا بینر جی جمعے کے روز اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں۔

کلکتہ کے جودھ پور پارک میں واقع آریا بینر جی کا اپارٹمنٹ2 روز قبل اندر سے بند ملا جس پر مقامی پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔ پولیس نے آریا بینر جی کے گھر کا دروازہ توڑ کر ان کی لاش تک رسائی حاصل کی۔

آریا بینر جی کا گھر دوسری منزل پر واقع تھا، جس میں وہ پراسرار انداز میں مردہ پائی گئیں، پولیس کے مطابق آریا بینر جی کی ناک اور منہ سے خون اور قے برآمد ہورہی تھی۔ میت کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ انہیں زہر نہیں دیا گیا تھا۔  

سن 2010ء میں بھی اداکارہ آریا بینر جی نے لو، سیکس اور دھوکا نامی بھارتی فلم میں کام کیا تھا جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق آریا بینر جی کلاسیکل موسیقی میں ماسٹرز ڈگری کی حامل تھیں۔آریا بینر جی کی موت کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ 

اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل آریا بینر جی نے ماڈل کے طور پر بھی کام کیا اور بھارتی فلموں میں سالہا سال سے اداکاری کرنے والے انوپم کھیر کے ایکٹنگ اسکول میں 3 ماہ کا ایکٹنگ کورس بھی مکمل کیا۔

معروف اداکارہ آریابینر جی کو باصلاحیت اداکارہ قرار دیتے ہوئے ساتھی فنکاروں کا کہنا ہے کہ وہ راک اسٹار کی طرح گایا اور رقص کیا کرتی تھیں اور 2 فلموں میں ان کی اداکاری نے ہمیں حیران کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

Related Posts