اداکارہ سنبل اقبال کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ سنبل اقبال کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے
اداکارہ سنبل اقبال کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے

کراچی: معروف اداکارہ سنبل اقبال کے کراچی کی عدالت نے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد جمع نہ کرانے پر سنبل اقبال کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور انہیں گرفتار کرکے 15 فروری کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت کیس رجسٹرڈ ہے۔

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی اور ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے۔

مزید پڑھیں:نوازالدین صدیقی نے جائیداد کے تنازع پر اپنا گھر چھوڑ دیا

سنبل اقبال نے الزام لگایا تھا کہ ندیم کیانی و دیگر نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے،ملزم کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں حاضری نہیں دے رہی ہیں۔

Related Posts