بغاوت پر اُکسانے کا الزام، شہباز گِل کے وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پروسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شہبازگل کی جانب سے بہت ہی غیر سنجیدہ رویہ دکھایا گیا ہے، جونیئر وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

شوہر ظلم کرے تو بیوی نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کرسکتی ہے، سپریم کورٹ

پرسیکیوٹر نے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جونیئر وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں عدالت کے ساتھ مذاق ہے، شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں۔

عدالت نے شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، اور ملزم کو 2 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شہباز گل اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

Related Posts