عمران خان کی گرفتاری، کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی گرفتاری، کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے
عمران خان کی گرفتاری، کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کا شاہراہ فیصل، سہراب گوٹھ، حسن اسکوائر، بنارس اور دیگر علاقوں میں احتجاج کررہے ہیں۔

شہر قائد میں شارع فیصل پرپاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی،پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے شارع فیصل کو ٹریفک کی آمدو روفت کیلئے بند کردیا۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی اور قیدیوں کو لیجانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ریڈ بس پر بھی پتھراؤ کیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہ

شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

Related Posts