آرمی چیف اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف باضابطہ طورپر اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیر
آرمی چیف باضابطہ طورپر اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد:وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرمیں پانچ لاکھ لوگوں کو غیر قانونی طور پر شہریت دیدی ہے اور اس کا15لاکھ لوگوں کو شہریت دینے کا منصوبہ ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی۔

آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کی شناخت کو ختم ہونے سے بچانے کیلئے باضابطہ طورپر اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل کریں، مظلوم کشمیر یوں کو نجات دلائیں اور ان اقداما ت کو روکیں۔

پاکستان کی بقاء کشمیرسے منسلک ہے،آخری وقت میں قائد اعظم کی زبان پر کشمیر تھا۔ پاکستان کے خلاف یہاں کوئی سازش پنپنے نہیں دینگے۔ باہر بیٹھ کر ہندوستانی ایجنٹی کرنے والوں کو بتانا چاہتاہوں کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے پاکستان کی خاطر بے پناہ مشکلات اور قربانیاں جھیلیں اور دنیا کی تیسری بڑی فوجی قوت کا نہتے ہاتھوں مقابلہ کررہے ہیں۔

اس ماں،اس بیٹی،اس بہن اور اس والد پر کیا گزر رہی ہے جن کا کل آسرا ہندوستانی فوج نے شہید کر دیا۔ سید علی گیلانی، آسیہ اندرابی، یاسین ملک، شبیر شاہ، اشرف صحرائی نے عمر کا بیشتر حصہ ہندوستانی عقوبت خانوں میں گزارا مگر ان کے پائیہ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔

مقبوضہ کشمیرمیں جاری مسلح جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتی۔ پاک فوج کے شہداء نے دفاع وطن اور آزادکشمیر کے دفاع کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں، اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا۔ شہید کا مرتبہ اتنا بلند ہے کہ نبی رحمتؐ نے بھی شہادت کی آرزو کی۔

جرات دلیری کی مثال اگر دیکھنی ہو تو پاک فوج کے شہدا کی داستان پڑھیں۔نشان حیدر پانے والے عظیم شہداء کیپٹن محمد سرور شہید،میجر طفیل محمد شہید،میجر راجہ عزیز بھٹی شہید،میجر محمد اکرم شہید،پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید،میجر شبیر شریف شہید،جوان سوار محمد حسین شہید،لانس نائیک محمد محفوظ شہید،کیپٹن کرنل شیر خان شہید،حوالدار لالک جان شہیداور ان کے ساتھ یقینی طورپر گمنام شہداء بھی ہمارے ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے دفاع وطن کیلئے قربانیوں کی ناقابل فراموش مثال قائم کی جو تاقیامت قائم رہے گی۔ہندوستان نے پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور اداروں نے اس کا احساس نہ کیا تو پھر کچھ بھی نہیں بچے گا، ہندوستان پاکستان کو کھوکھلا کرنا چاہتا ہے۔ ہمارامقابلہ لومڑی کی طرح مکاراور عیار دشمن سے ہے،ہمیں اس کی چالوں کو سمجھنا ہوگا، وہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے اسی لیے کشمیر پر اس نے وار کیا ہے۔

نوجوانوں کو کہنا چاہتاہوں کہ نظریات پر توجہ دیں، پاکستان کیوں اور کس مقصد کیلئے بنایا گیا اس کا مطالعہ کریں۔پاکستان جنگ سے نہیں سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے بنا تھا اس کی بنیاد1946کا الیکشن تھا۔

ہم نظریے کے بنیاد پر پاکستانی اور اپنی مرضی سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہماری منزل پاکستان ہے۔مقبول بٹ، برہان وانی، افضل گورو سمیت تمام کشمیری شہداء کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مظلوم کشمیر یوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے ب22کرو ڑ، آزادکشمیر کے 45لاکھ اور گلگت کے15لاکھ عوام کبھی آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت پاکستان سے کہتاہوں کہ یہ عملی اقدامات اٹھانے کا وقت ہے۔

Related Posts