راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی جنرل قمرجاویدباجوہ سے ترقی کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودصورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلق کےساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امورپربھی بات چیت کی گئی ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاکہ پاکستان ترکی کےساتھ برادرانہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہےجبکہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی جانب سے افغانستان میں امن اورمفاہمت کے اقدامات پر بھی زوردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریاست کی سب سے بڑی لڑائی انتہاپسندسوچ سےہے،فوادچوہدری
اس موقع پر ترکی کی بری فوج کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا جبکہ دونوں ممالک نے تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون پربھی اتفاق کیا۔