افسر اور جوان پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ رکھیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

need for global convergence to avoid humanitarian crisis in afghan :COAS

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افسر اور جوان خطرات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ رکھیں اعلیٰ مہارت اور تربیت ہر چیلنج کے موثر جواب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈ ایریا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں  نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورتربیت کے اعلی معیار کو سراہا.

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری لینڈ فورسز کی ملاقات

افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اعلی مہارت اورتربیت ہر چیلنج کے موثر جواب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقعے پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے.

Related Posts