کشیدہ حالات میں ذمے دارانہ کردار پر سپہ سالار کا قومی میڈیا کو خراج تحسین

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
آرمی چیف نے صحافیوں کو شاباش دی، فوٹو ایکسپریس

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے ذمے دارانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا میڈیا ہمارا فخر ہے اور ہم نے کچھ چھپایا نہیں، ساری حقیقت بتا دی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ 

اس موقع پر آرمی چیف نے صحافیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے کردار کو سراہا۔

Related Posts