آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے سعودی عرب پہنچ گئے

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے سعودی عرب پہنچ گئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے سعودی عرب پہنچ گئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سےجاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنےدورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کو میلبورن کرکٹ کلب نے تاحیات ممبر شپ کے اعزاز نواز دیا

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے کو سعودی عرب روانہ ہونگے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پہلے سے ہی طےشدہ ہے، وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔