بارشوں سے تباہی، پاک فوج کی بلوچستان انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈرکوئٹہ بلوچستان میں‌ سیلاب کی صورتحال کومسلسل مانیٹرکر رہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان میں‌ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر کو صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور مختلف اداروں کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 58 افراد جاں بحق

کور کمانڈرجنرل سرفراز علی نے اس موقع پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور جاری امدادی کارروائیوں میں صوبائی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے صوبے بھر میں ریلیف آپریشن کرنے والے تمام محکموں کی کوششوں کو بھی سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

Related Posts