آرمینیا، آذربائیجان اور روس ناگورنو کراباخ تنازعہ ختم کرنے پر متفق، معاہدے پر دستخط کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Armenia, Azerbaijan, Russia sign deal to end Nagorno-Karabakh conflict

باکو: آرمینیا ، آذربائیجان اور روس نے ایک ماہ سے جاری خون ریزی کے بعد ناگورنو کراباخ میں  فوجی تنازعہ کے خاتمے کے لئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان نے منگل کی صبح سویرے سوشل میڈیا پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا ۔کریملن اور آذربائیجان کے صدر نے بھی معاہدے کی تصدیق کردی ہے ۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ آن لائن ملاقات میں کہا کہ سہ فریقی معاہدہ تنازعات کے حل کے لئے اہم نقطہ بن جائے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی امن فوجیوں کو ناگورنو کراباخ ،خطے اور آرمینیا کے مابین راہداری میں تعینات کیا جائے گا۔ ناگورنو کراباخ کے رہنما ایریک ہرٹونیان نے کہا ہے کہ وہ جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنے پر راضی ہیں۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس نے 1991کی جنگ میں ناگورنو کراباخ کی کھوئی ہوئی زمین اور اس کے آس پاس کے بہت سارے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان اورآرمینیا کی افواج میں جھڑپیں جاری، درجنوں افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی اپنے آپ کو شکست خوردہ نہیں سمجھیں گے اور یہ ہارہمارے قومی اتحاد اور نئے جنم کے ایک آغاز کی حیثیت اختیار رکھتی ہے۔

Related Posts