امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3افراد ہلاک
امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کالونی شیرف کے دفتر سے پولیس اہلکار گزشتہ روز ڈھائی بجے مسلح شخص کی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر فیکٹری والوں کی امداد کیلئے پہنچے تاہم مسلح شخص فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

توہین آمیز بیانات، شیو سینا کے سربراہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا

مسلح شخص کی فائرنگ کا شکار افراد خون میں لت پت تھے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 3 افراد مردہ جبکہ ایک کو تشویشناک حد تک زخمی پا کر کمپنی عہدیداروں سے رابطے کی کوشش کی گئی۔

کمپنی کے عہدیداران نے فوری طور پر پولیس کی ای میلز یا فون کالز کا کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسری جانب اسی مسلح شخص نے میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے دستے میں سے بھی ایک سپاہی کو زخمی کردیا۔

پولیس کے دستے نے مشتبہ شخص کو گاڑی کی فراہم کی گئی تفصیل کے مطابق چیک کرنے کی کوشش کی تو مسلح شخص نے نیم خودکار ہینڈ گن سے ان پر بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا۔

ہلاک ہونے والے فیکٹری ملازمین میں 50 سالہ مارک اے فری، 31 سالہ چارلس اور 30 سالہ جوشوا شامل ہیں جبکہ شدید زخمی 42 سالہ شخص کا نام مائیکل ہے جسے طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور مغربی ورجینیا سے تعلق رکھتا ہے جس کی عمر 23سال ہے۔ تاحال ملزم کا نام جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

Related Posts