ملائکہ سے علیحدگی کی افواہ، ارجن کا درد بھرا پیغام عوامی توجہ کا مرکز بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملائکہ سے علیحدگی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملائکہ سے علیحدگی کی افواہ مسترد کیے جانے کے بعد ارجن کپور کا درد بھرا پیغام عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ فنکار جوڑا گزشتہ 7سال سے ملاقاتیں کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 26 جون کو ارجن کپور نے اپنی 39ویں سالگرہ منائی جس کے دوران کئی بھارتی ستاروں نے بالی ووڈ فنکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی تاہم اس دوران دیرینہ گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا تقریب سے دور نظر آئیں۔

سالگرہ کے دوران ملائکہ اروڑا کی عدم شرکت کے باعث ارجن کپور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹنگ کے دوران ارجن کپور نے درد بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پچھتاوے کے درد سے نظم و ضبط کا درد زیادہ بہتر ہے۔

News18

ماضی میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمیشہ کچھ ایسا ہوتا ہے جس کا انتظار کرسکتے ہیں، کچھ ایسا جس کیلئے ممنون ہوا جاسکتا ہے، کچھ ایسا جس پر فخر کرنا ہوگا۔ کچھ ایسا جسے تھام کر رکھنا پڑے گا۔ کچھ ایسا جس پر یقین کرنا اور پیار کرنا ہوگا۔

گزشتہ کئی ماہ سے بریک اپ کی مختلف افواہوں کے باعث ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ پنک ولا کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں نے باعزت طور پر اپنے راستے الگ کر لیے ہیں تاہم ملائکہ کے منیجر نے بریک اپ کی افواہیں مسترد کردی تھیں۔

Related Posts