عارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، شیری رحمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، شیری رحمن
عارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، شیری رحمن

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا بیان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو ان کے بیان کی وضاحت دینی چاہیے، عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے صدر کہہ رہے کہ سابق آرمی چیف نے ہی ان کو سینیٹ اور عام انتخابات میں مدد کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلے دن ہی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، تاخیر سے ہی صحیح لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کر دیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے۔

وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان ایک طرف اسٹیبلشمنٹ پر الزام تراشی اور دوسری طرف ان کو سیاسی اور انتظامی کردار ادا کرنے کا کہہ رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑ چکی ہے،ان کو چاہئے کہ وہ اداروں کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ بنانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:وائٹ پیپر جاری کرنیکا فیصلہ، عمران خان کی زیر صدارت معاشی ماہرین کا اجلاس طلب

شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان اداروں کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ اداروں کو کہہ رہے کہ ماورا آئین کردار ادا کریں اور مجھے اقتدار میں لائیں۔

Related Posts