راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیکی کوششوں کا سختی سے جواب دیا جائیگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بلوچستان، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر غور جبکہ قومی اور علاقائی سلامتی کے ساتھ ساتھ جیوسٹرٹیجک صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
CCC presided by #COAS held @ GHQ. Geo strat, regional & national security environment discussed. Forum undertook comprehensive review of recent surge in terrorist incidents in country particularly in Tribal Distts & Bln. Paying glowing tribute 2 all civil & military Shuhada (1/2) pic.twitter.com/bYx8UfGprH
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2020