دبئی: بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے ایک بار پھر اپنے خاوند ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، جبکہ ڈھیروں دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
Do protect them god! Bless them with all the happiness and good health! 🥺🥰😍 #Vamika #ViratKohli #AnushkaSharma pic.twitter.com/vy7AEEAyEZ
— 💫 (@Viratian_182003) October 18, 2021
واضح رہے کہ انوشکا شرما کے شوہر مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں جبکہ انوشکا شرما چند روز پہلے ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ دبئی پہنچی ہیں۔
رنبیر کپور جو کہ انوشکا شرما کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، انہوں نے انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایک لمبا ”ہائے ے ے“ لکھ کر تبصرہ کردیا۔جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹار جوڑی میں دوریاں، انوشکا ویرات کوہلی سے الگ ہوگئیں