ممبئی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان دوریاں حائل ہوگئیں، اسٹار جوڑی کے کمرے الگ الگ ہوگئے۔
دبئی میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پہنچنے والی ٹیموں اور ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور جوڑوں کو بھی ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر انوشکا شرما نے اپنی بالکونی سے لی ہیں جہاں وہ قرنطینہ ہیں جبکہ ویرات کوہلی اْن سے الگ کمرے میں قرنطینہ ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے آئی سی سی نے کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کیلئے دبئی آنے والے کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی پریشان ہیں۔
ویرات کوہلی اپنے کمرے کی بالکونی میں کھڑے ہوکر انوشکاسے محبت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ تصاویر میں وہ لان میں موجود ہیں۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ان دو سرخیوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہے کہ قرنطینہ دل کو پسند کرتا ہے یا ببل ٹائم میں محبت زیادہ بڑھتی ہے؟۔
مزید پڑھیں:
بھارتی اداکارہ کی مستیاں، انوشکا شرما لندن کی گلیوں میں مٹر گشت کا مزہ لوٹنے لگیں
اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ ڈینیل کی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی تعریف