سرکاری ٹی وی پر خاتون کی ورزش، انصار عباسی کو تنقید مہنگی پڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری ٹی وی پر خاتون کی ورزش، انصار عباسی کو تنقید مہنگی پڑ گئی
سرکاری ٹی وی پر خاتون کی ورزش، انصار عباسی کو تنقید مہنگی پڑ گئی

سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر خاتون کو ورزش کرتے دِکھایا گیا جس پر انصار عباسی معترض نظر آئے تاہم انہیں یہ تنقید مہنگی پڑ گئی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  سینئر صحافی انصار عباسی نے وزیرِ اعظم عمران خان، چیئرمین سی پیک لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو کلپ شیئر کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان،وزیرِ اطلاعات شبلی فراز اور جنرل عاصم سلیم باجوہ سے سینئر صحافی انصار عباسی نے سوال کیا کہ کیا یہ پی ٹی وی ہے؟ جس سے مراد یہ تھی کہ خاتون کی ورزش انہیں نازیبا محسوس ہوئی تھی۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ان کے پیغام کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اگرٹی وی پر کوئی ورزش کا پروگرام یا خاتون کی تصویر آپ کو کسی اشتہاری بورڈ پر بھی نازیبا محسوس ہو تو آپ کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔ 

Related Posts