انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی
انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی ایک ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے لئے شیئر کی ہے۔

انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو رکشہ میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے رکشے کو سستی اور معیاری سواری قرار دیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ اور میسر بنایا جانا چاہئیے۔

انوشے اشرف کو رکشے میں سفر کرتے ہوئے خوبصورت مغربی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts