یوکرائن سے درآمد کی گئی 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر ایک اور ٹرک کراچی پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرائن سے درآمد کی گئی 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر ایک اور ٹرک کراچی پہنچ گیا
یوکرائن سے درآمد کی گئی 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر ایک اور ٹرک کراچی پہنچ گیا

کراچی: ایم وی ٹیل ونڈز نامی ایک اور ٹرک یوکرین سے درآمد کی گئی 65 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر شہرِ قائد پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ملک بھر میں گندم اور آٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے تحت 65 ہزار میٹرک ٹن گندم یوکرین سے درآمد کی گئی۔موجودہ بحران میں مختلف شہروں میں گندم کے آٹے کی قیمت 100 روپے فی کلوگرام سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ 

یوکرین سے درآمد کی گئی گندم کا یہ دوسرا ٹرک ہے جس کے بعد درآمد کی گئی گندم کی مقدار 1 لاکھ 58 ہزار 804 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔وفاقی وزارتِ تحفظِ خوراک کے مطابق 69 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر تیسرا ٹرک کراچی پورٹ پر 8 ستمبر کو پہنچے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈی پی پی فلک ناز کو کراچی پورٹ پر درآمد کی گئی گندم کا جائزہ لینے کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ محکمۂ تحفظِ اشجار (پلانٹ پروٹیکشن / ڈی پی پی) کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بھی پاکستان کے امپورٹ پرمٹ کے قواعد کے تحت گندم کا تفصیلی معائنہ کیا۔

گندم کی بین الصوبائی ترسیل کیلئے وفاقی سیکریٹری برائے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ (ایم این ایس آر) عمر حامد خان نے سندھ کے متعلقہ چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا۔قبل ازیں سیکریٹری فوڈ سیکورٹی کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گندم کابحران سر اُٹھانے لگا

Related Posts