ایک اور کم عمر بچے کی کار چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل، پولیس حرکت میں آگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایک اور کم عمر بچے کی کار چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل، پولیس حرکت میں آگئی
ایک اور کم عمر بچے کی کار چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل، پولیس حرکت میں آگئی

جتوئی: سندھ کے شہر جتوئی میں ایک اور کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جتوئی پولیس ایکشن میں آگئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا، جبکہ مہران کار تحویل میں لے کر بچے کے والد کی غفلت اور لاپرواہی برتنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر لڑکا مہران کار ڈرائیو کررہا ہے، جبکہ دوسری جانب گرفتاری کے بعد کم عمر لڑکا تھانے میں پولیس سے اپنے اس فعل کی معافی مانگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کے شہر ملتان سے کم عمر بچے فہد کی گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، گاڑی پر ایم پی اے کی پلیٹ بھی لگی ہوئیتھی۔

کمسن ڈرائیور کا کہنا تھا کہ جب سے انکل سی ٹی او نے کہا ہے تب سے گاڑی نہیں چلائی، ویڈیو پرانی ہے، بچے کے والد مظہر عباس کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے سے بچے کو شہرت ملی، جس کے پاس جو ویڈیو ہے وہ شیئر کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، لینڈ کروزر چلانے والا 5 سالہ بچہ والدین کے ساتھ تھانے میں پیش ہواتھا، پولیس نے گاڑی ضبط کرلی تھی۔جسے بعد ازاں معمولی جرمانے کے بعد رہائی مل گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ملتان میں 6 سال کے بچے نے لینڈ کروزر گاڑی چلا کر دنیا کو حیران کردیا

Related Posts