اسلام آباد: 16 اگست سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلہ میں 12 روپے کا فرق آگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
امکان ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں اگلے 15 دنوں تک پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے گی۔
اگر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری نہ کی گئیں تو اربوں ڈالر کے قرضے خطرے میں پڑ جائیں گے، جس سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزارت توانائی (MoE) کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، افراط زر کی موجودہ شرح 28 فیصد ہے۔ تاہم، نگران حکومت ملک بھر میں شدید ردعمل اور بجلی کے بلند بلوں پر احتجاج کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:بجلی بلز پر احتجاج، غصہ جائز مگر مسئلے کے حل کی طرف آئیں۔مرتضیٰ سولنگی
پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔