کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہلک کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین متاثرہ شخص کی شناخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے گزشتہ روز فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کانگو وائرس کی تصدیق تشخیصی ٹیسٹنگ کے ذریعے کی گئی، جس سے کانگو وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 11 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتے کے اندر زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔

یہ وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان میں موجود ہے، یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ عید الاضحیٰ میں لگنے والی منڈیوں اور شہریوں کی آمد و رفت کی وجہ سے ماہِ قرباں میں اس کے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 43 کیسز رپورٹ

ماہرین کے مطابق چیچڑ اگر کسی انسان کو کاٹ لے یا متاثرہ جانور ذبیحہ کے دوران کسی شخص کے ہاتھ میں کٹ لگ جائے تو یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے اور پھر چھوت کے مرض کی طرح ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے، ماہرین اس وائرس کو کینسر سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

Related Posts