کراچی کے علاقے بلدیہ ریئس گوٹھ میں ڈمپر نے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالا۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ کیمیکل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت سجاد اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین نے شدید غم و غصے کے عالم میں کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے میتیں وصول کیں اور تدفین کے لیے روانہ ہو گئے۔
موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار کے باوجود حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔