معاہدے پر عمل در آمد، اڈیالہ جیل سے کالعدم تنظیم کے مزید 82 کارکن رہا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
معاہدے پر عمل در آمد، اڈیالہ جیل سے کالعدم تنظیم کے مزید 82 کارکن رہا
معاہدے پر عمل در آمد، اڈیالہ جیل سے کالعدم تنظیم کے مزید 82 کارکن رہا

راولپنڈی:معاہدے پر عمل درآمد شروع، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے نظر بند کارکنوں کی رہائی کا سلسلہ جاری، حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آج بھی اسیر 82 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل سے 82 کارکن رہا کر دیئے گئے،مکنمہ لانگ مارچ سے قبل تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعت کے کارکنوں کی رہائی کا آج دوسرے روز بھی سلسلہ جاری رہا۔ کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید کارکنوں کی رہائی بھی مرحلہ وار جلد ہو سکے گی۔مجموعی طور پر 234 کارکنوں کو سینٹرل جیل اڈیالہ نظر بند کیا گیا تھا، ان میں سے 50 کارکنوں کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کا وزیر آباد کے پارک میں پڑاؤ، گجرات میں دریائے چناب کا پل مسلسل 11 ویں روز بھی بند ہے۔ جس کے باعث جی ٹی روڈ مکمل نہ کھلنے کے باعث شہری اذیت سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی، کالعدم ٹی ایل پی اتحاد کا معاملہ میرے ایجنڈے کا حصہ نہیں، مفتی منیب

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ خون خرابہ ہو، انسانی زندگیاں بچانے کی خاطر کالعدم تنظیم سے معاہدہ کیا گیا، اس میں کسی ہار یا جیت نہیں۔

Related Posts