24گھنٹوں کے دوران مزید 1348نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1348 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور607 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12159نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1348نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا11 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2864ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.8 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک1929972نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 167381کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید607مریض صحتیاب ہو ئے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد147564 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت16953 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16226گھروں میں،13 آئسولیشن سینٹرز میں اور714 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 641مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 58مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 1348نئے کیسز میں سے933 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 343، ضلع شرقی 338، ضلع وسطی92، ضلع ملیر83، ضلع کورنگی52 اور ضلع غربی سے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 1 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 15ہزار ہلاک

Related Posts