کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کو حالیہ دنوں میں اپنی بولڈ ساڑھی کی وجہ سے عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت مقام پر اسٹائلش انداز میں پوز کرتی نظر آتی ہیں تاہم ان کی گلابی باربی ساڑھی اور مختصر بلاؤز نے سوشل میڈیا صارفین کو ناراض کر دیا۔
تصاویر میں انمول بلوچ نے کھلے بالوں اور دلکش میک اپ کے ساتھ اپنی فیشن کو مزید نمایاں کیا۔ ان کی یہ بولڈ لک، جسمانی خدوخال کو نمایاں کرتی ہوئی تصاویر اور پراعتماد انداز میں بالوں سے کھیلتے ہوئے پوز دینے کا انداز مداحوں کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر سخت نکتہ چینی کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’یہ ماڈل نہیں، اداکارہ ہیں، انھیں اپنا جسم یوں عیاں نہیں کرنا چاہیے۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا، ’’شرم آنی چاہیے، یہ گھر کے کمرے والے کپڑے باہر پہن کر آ گئی ہیں۔‘‘ ایک اور رائے یہ تھی کہ ’’اگر وہ مناسب بلاؤز اور سادہ میک اپ کرتی تو کہیں بہتر لگتیں۔‘‘
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انمول بلوچ نے حالیہ سپرہٹ ڈرامہ سیریل اقتدار میں اپنے شریک اداکار علی رضا کے ساتھ بہترین اداکاری کے ذریعے ’مہرالنساء‘ کے کردار میں زبردست مقبولیت حاصل کی ہے جس سے انہیں نئی شناخت ملی ہے۔