کراچی: ایک اور شہری کو ٹکر، ٹینکر نذرِ آتش، مشتعل افراد کا ڈرائیور پر تشدد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹینکر نذرِ آتش
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی میں ایک اور شہری کو ٹکر مارنے پر عوام مشتعل ہوگئے، شہریوں نے ٹینکر نذرِ آتش کردیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس اور عینی شاہد کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیور نے ناظم آباد کے قریب شہری کو ٹکر ماری تھی۔ فرار ہوجانے والے ڈرائیور کا مشتعل ہجوم نے تعاقب کیا۔

فرار ہونے والے ڈرائیور کو حادثہ پیش آگیا۔ سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر پلٹ گیا تو شہریوں نے اسے آگ لگا دی۔ جلائے جانے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو بھی شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم نوجوان ڈرائیور موقع دیکھ کرفرارہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا تھا، جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپروں کو آگ لگا دی تھی۔

حادثے کے ایک عینی شاہد کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور تقریباً 17 سے 18 سال کا نوجوان تھا جو تیز رفتاری سے ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا۔ لوگوں نے اسے روکا اور مارا، جس پر اس نے فرار ہونے کی کوشش میں ڈمپر کو موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا۔مشتعل افراد نے کئی ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی تھی۔

Related Posts